ملتان (آئی این پی) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کا ظمی کی گرفتاری مسلک اور عوام اہلسنت کے خلاف سازش ہے۔ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ علامہ حامد سعید کا ظمی ملتان کے عظیم بزرگ علامہ احمد سعید کاظمی کے فرزند اور اہلسنت کے نمائندہ ہیں ان کی گرفتاری پر لوگ خون کے آنسو رہے ہیں میں علامہ حامد سعید کاظمی کو قریب سے جانتا ہوں ۔وہ کسی طرح بھی کرپشن کیس میں ملوث نہیں ہیں۔ حکومت نے اس کیس میں خفیہ ہاتھ تلاش کرنے کی بجائے علامہ حامد سعید کاظمی کو گرفتار کیا ہے جو پورے مسلک اہلسنت پر حملہ ہے۔ انہوں نے نہ تو کرپشن کی ہے اور نہ ہی اس نظام کا حصہ ہیں یہ بیوروکریسی اور حکومت کی سازش ہے ا۔گر انہیں فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو وہ قومی اسمبلی سمیت ہر فورم پر حق کی آواز بلند کریں گے اور ان کی رہائی کے لئے کوشاں رہیں گے ۔