کراچی (این این آئی) دبئی میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے مشاورتی اجلاسوں میں اہم معاملات طے پا گئے ہیں ۔اجلاسوں میں مقامی حکومتوں کے قیام ،ترقیاتی اسکیموں،سابق کمشنر کراچی سمیت بیورو کریسی کے تقرر و تبادلے اور صوبائی کابینہ کے معاملات زیر غور آئے ہیں ۔پیپلزپارٹی میں رہتے ہوئے طویل عرصے سے اختلافات رکھنے والے مخدوم برادران کے اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی آمد کے بعد دبئی میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ صوبائی وزرااور پارٹی کے دیگر رہنماں کی دبئی آمد رفت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی دبئی پہنچے ہیں۔ آصف علی زرداری کی صدارت مین اب تک پیپلزپارٹی کی دو اہم مشاورتی اجلاس ہوئے ہیں ۔ان اجلاسوں میں بلاول بھٹو زرداری،وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ،فریال تالپور ،مراد علی شاہ اور دیگر شریک رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان مشاورتی اجلاسوں میں مقامی حکومتوں کے قیام ،ترقیاتی اسکیموں،سابق کمشنر کراچی سمیت بیورو کریسی کے تقرر و تبادلے اور صوبائی کابینہ کے معاملات زیر غور آئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نامزدگی کو حتمی شکل دیدی گئی ہے لیکن گھوٹکی ،قمبر شہدادکوٹ ،جیکب آباداورکشمورکے اضلاع میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نامزدگی پر اختلافات اب بھی برقرارہیں،ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی ناراضی اب بھی برقرار ہے ہیں۔تاہم پیپلزپارٹی میں رہتے ہوئے طویل عرصے سے اختلافات رکھنے والے مخدوم برادران کے اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاسوں میں سابق کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کو ہٹانے کے خلاف صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے احتجاج بھی کیا ہے۔