اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارت کو کل بھوشن یادیو تک فوری طورپرقونصلررسائی نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو کل بھوشن یادیو تک قونصلررسائی نہ دینے سمیت بھارتی مداخلت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پاکستان کل بھوشن یادیو کے انکشافات پر مبنی دستاویزی ثبوت مرتب کر رہا ہے جو اقوام متحدہ سمیت اہم ممالک کو دیے جائیں گے ٗمعاملے پر مختلف ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی جائیگی۔ ذرائع یہ فیصلہ کل بھوشن یادیو کی دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے اعتراف کی روشنی میں کیا گیا ۔