جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

پاناما لیکس پر حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، نتیجے کا اعلان کردیاگیا

datetime 4  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ضابطہ اخلاق کی تیاری کے سلسلے میں حکومتی اور اپوزیشن کی کمیٹیوں کے اجلاس ڈیڈ لاک برقرار رہا تاہم فریقین نے اجلاس جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ٗ پارلیمانی کمیٹی کا اگلا اجلاس منگل کی شام 4 بجے دوبارہ ہوگا۔ ہفتہ کو اجلاس سے پہلے دونوں کمیٹیوں کے اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی تھی ٗملاقات میں مذاکرات کا تعطل ختم کرنے کے امور پر مشاورت ہوئی، ذرائع کے مطابق حکومت نے 4 مزید ٹی او آرز دے دئیے ہیں۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں الیاس بلور نے کہا کہ حالات جوں کے توں ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ڈیڈ لاک ختم کرنے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ٗپارلیمانی کمیٹی میں صورتحال جوں کی توں ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو اپنی طرف سے ٹی او آر دئیے تھے، حکومت نے ہمارے ٹی او آر کو دیکھ کر جواب دینے کا وقت مانگاتھا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پیر کو اپوزیشن کی جماعتیں آپس میں مشاورت کریں گی اور منگل کو حکومت کو جواب دیں گی، کوشش ہے مذاکرات سے متفقہ ٹی او آرپرپہنچ جائیں ٗٹی اوآرپراتفاق کے بعدانکوائری کیلئے قانون بنانے پرکام کرینگے ٗقانون بنائے جانے کے بعداس کی روشنی میں پانامالیکس پرکمیشن بنایاجائیگا۔ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت شریف فیملی کا احتساب نہیں چاہتی۔ صرف ٹی او آرز پر اتفاق ناکافی ہے قانون سازی بھی کرنی ہے ٗانہوں نے کہاکہ مشترکہ اپوزیشن نے 15سوالات حکومت کو پیش کیے تھے ٗانہوں نے ہمارے ٹی او آرز پر اپنا رد عمل شیئر کیاہے انہوں نے کہا کہ ایک نقطہ نظر ہمارا ہے اور اب حکومت کا نقطہ نظر�آ گیاہے ،ہم ان کے نقطہ نظر پر مشاورت کرکے اگلی نشست میں ردعمل دیں گے ۔ادھر سینٹ میں قائد حزب اختلاف سنیٹر اعتزاز احسن نے پاناما لیکس پر بننے والی حکومتی پارلیمانی کمیٹی کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سپیکر ایاز صادق ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کیلئے حکومتی ٹیم سنجیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ایسا احتساب نہیں چاہتی جس سے وزیراعظم یا ان کے خاندان کو کسی قسم کا کوئی خطرہ ہو،حکومت شریف خاندان کا احتسا ب نہیں چاہتی ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے زیادہ توقعات نہیں ہیں۔بلاول بھٹو کے حوالے سے چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور بلاول کے حوالے سے نثار کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے ۔ ارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ٹی او آر کمیٹی کے تمام ممبران ذمہ داری سے کام کر رہے ہیں اور آگے بڑھ رہے ہیں ،ہم نے تین دستاویز اپوزیشن کو پیش کیں اور اپوزیشن کی ایک دستاویز ملی ہے ،حکومتی ٹی او آرز کی بعض چیزوں پر سپریم کورٹ کے تحفظات تھے ،حکومت نے اپنے پہلے ٹی او آر کو واپس لیا نہ سپریم کورٹ نے مسترد کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا پہلے بھی موقف تھا کہ اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے ،قانون سازی کیلئے تیار ہیں لیکن صرف پاناما پیپرز کیلئے نہیں ہو گا ،اس میں باقی معاملات بھی آنے چاہئیں۔خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ قانون صرف ایک موقع کیلئے نہیں ہمیشہ کیلئے بنایا جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے پہلے نہ کوئی ڈیڈ لاک تھا اور نہ ہی اب ہے ،اپوزیشن کی کچھ تجاویز قانون سے متصاد م ہیں جو نہیں بتا دیں ہیں ،ٹی او آرز میں ذاتیات نہیں ہونی چاہیے ۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…