اسلام آباد ( این این آئی ) وزیراعظم نواز شریف کو آئی سی یوسے کمرے میں شفٹ کردیاگیا اور وہ تیزی سے روبصحت ہو رہے ہیں ۔ہفتہ کو وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ اللہ کی مہربانی سے وزیراعظم کوآج کمرے میں شفٹ کردیاگیاہے ماشاء اللہ وہ تیزی سے روبصحت ہو رہے ہیں ۔واضح رہے وزیراعظم نواز شریف کو اوپن ہارٹ سرجری کے بعد شعبہ انتہائی نگہداشت (آئی سی یو ) میں رکھا گیا تھا ۔