اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ٗ ہزارہ ٗ پشاور ٗکوہاٹ ڈویژن ٗ فاٹا ٗ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان امجد محمودنے بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ژوب ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر وتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ٗ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقوں میرکھانی18، دروش12،پاراچنار 07 ،کالام 03 ، گلگت بلتستان کے علاقوں بگروٹ06، استور04، گلگت،سکردو 01، بلوچستان کے علاقوں ژوب میں 03ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو، بہاولنگر46، سبی، شہید بینظیر آباد، رحیم یارخان، اوکاڑہ، نورپورتھل45 ٗ لاہور میں کم سے کم 29، کراچی 27، اسلام آباد 23، پشاور 26، کوئٹہ 21، گلگت اور چترال میں 16اور ہنزہ میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔