اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ نے نئی بحث چھیڑ دی‘ رپورٹ کے مطابق ایران کو “دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست” قرار دیا گیا ہے‘ رپورٹ کے مطابق شام اور عراق میں تہران کی مداخلت‘ مشرق وسطی میں امن و امان کی صورت حال کو غیر مستحکم کرنا، بحرین میں اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی پرتشدد کارروائیوں میں ایران کا ہات ہے، لبنانی حزب اللہ جیسی شدت پسند تنظیموں کی سپورٹ اور پاسداران انقلاب کے ذیلی بریگیڈ فیلق القدس کے ذریعے مشرق وسطی کو غیرمستحکم کرنا شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک میں ایران کے سرفہرست ہونے کی مرکزی وجوہات میں فیلق القدس کو ایرانی خارجہ پالیسی کے مقاصد کے حصول کے واسطے استعمال کیا جانا ہے۔ اس کے نتیجے میں پورے مشرق وسطی میں امن و استحکام متزلزل ہوگیا۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران ابھی تک حزب اللہ جیسی جماعتوں اور عراق میں متعدد دہشت گرد شیعہ ملیشیاؤں مثلا حزب اللہ بریگیڈز کو اسلحہ اور مالی سپورٹ پیش کررہا ہے۔