اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کے انتقال پر اس کے خاندان اور اس کے مداحوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد علی گزستہ نصف صدی سے نوجوانوں میں مقبول تھے باکسر محمد علی عزم و ہمت اور طرز عمل کی ایک بہترین مثال تھے انہوں نے مغرب کے اقلیتوں سے متعلق خیالات میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز باکسر محمد علی کے انتقال کے موقع پر ان کے خاندان اور مداحوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ محمد علی گزشتہ نصف صدی سے نوجوانوں کے ہیرو تھے وہ عزم و ہمت اور طرزعمل کی بہترین مثال تھے جدید باکسنگ کے میدان میں محمد علی نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں محمد علی نے مغرب کے اقلیتوں سے متعلق خیالات میں تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے اقلیتوں کے بارے میں سیاسی و سماجی و مذہبی خیالات میں نمایاں تبدیلی کا باعث بنے ہم اقلیتوں کے بارے میں مغرب کے خیالات کی تبدیلی پر محمد علی کے احسان مند ہیں دنیا میں باکسر محمد علی کو ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا ۔