جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

کراچی کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،بڑے بحران نے سِر اُٹھالیا

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،بڑے بحران نے سِر اُٹھالیا، وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے جمعہ کو چیف سیکرٹری سندھ سے رابطہ کرکے انہیں حب ڈیم سے پانی کو مشینوں کے ذریعے نکالنے کے حوالے سے چیئرمین واپڈا سے رابطہ کرنے کو کہا ہے۔ حب ڈیم میں پانی کی سطح نیچے ہونے کے باعث بغیر مشینوں کے پانی کی دستیابی ممکن نہیں رہی ہے۔ پانی کی کمی کے باعث ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پانی کی قلت کا سامنا ہے، جسے دور کرنے کے لئے مشینوں سے پانی کا نکالنا ضروری ہوگیا ہے۔رمضان المبارک کے دوران عوام کو پانی کی بدستور فراہمی کے لئے واٹر بورڈ انتظامیہ تمام اقدامات کو بروئے کار لائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے جمعہ کو چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن سے رابطہ کیا اور ان سے کراچی میں بالخصوص ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پانی کی قلت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیر بلدیات سندھ نے چیف سیکرٹری سندھ سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے چیئرمین واپڈا سے رابطہ کرکے انہیں درپیش صورتحال سے آگاہ کریں اور ان کو حب ڈیم سے مشینوں کے ذریعے پانی نکالنے کے حوالے سے بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حب ڈیم میں بارشیں نہ ہونے کے باعث وہاں سے 100 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی معطل ہے اور اس کے باعث ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پانی کی قلت کا سامنا ہے، جسے دور کرنے کے لئے مشینوں سے پانی کا نکالنا ضروری ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے پانی کی دستیابی کے بعد ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پانی کی قلت کو کسی حد تک دور کیا جاسکے گا۔جام خان شورو نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ واٹربورڈ حب ڈیم سے مشینوں کے ذریعے پانی کو نکال کر اسے پمپنگ کے ذریعے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقوں تک پہنچانے کے فوری اقدامات کریں۔ جام خان شورو نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایات دی ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو پانی کی بدستور فراہمی کے لئے واٹر بورڈ انتظامیہ تمام اقدامات کو بروئے کار لائے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…