ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

آئندہ دو سالوں میں خیبر پختونخوا ۔۔۔! تحریک انصاف نے خوشخبری سنادی

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے حقیقی جدوجہد کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ دیگر سیاسی جماعتوں سے بدظن ہو کر تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ۔ عوام اور دیگر جماعتوں کے پارٹی رہنماء تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جو تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسوں اور صوبے میں تین سالہ کارکردگی کا ثمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز تحصیل جہانگیرہ ضلع نوشہرہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کا کاخیل ، ایم پی اے ، ادریس خٹک ضلع ناظم لیاقت خٹک کے علاوہ دیگر ضلعی و تحصیل ممبران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی جہانگیرہ کے سابقہ صدر سید فرید اﷲ شاہ اور جمشید خٹک نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا سید فرید اﷲ شاہ اور جمشید خٹک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی مخلصانہ قیادت اور صوبے میں تحریک انصاف کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کی 48 سالہ رفاقت کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تحریک انصاف میں شامل ہونے پر سید فرید اﷲ، جمشید خٹک اور دیگر ساتھیوں کا خیرمقد م کیا اور اسے تحریک انصاف کی صوبے میں شاندار کارکردگی کا واضح ثبوت قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے حقیقی جدوجہد کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ دیگر سیاسی جماعتوں سے بدظن ہو کر تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ جس قوم کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کر لیتا ہے اسے ایماندار قیادت عطا کر دیتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو وسائل دُنیا کے پاس ہیں وہ پاکستان کے پاس بھی موجود ہیں مگر مخلصانہ قیادت نہ ہونے کی وجہ سے ملک دن بدن تنزلی کی طرف جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ملک میں نظام کی تبدیلی کیلئے جو جدوجہد شرو ع کی ہے اُسے منزل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے وزیراعلیٰ نے موجودہ صوبائی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم، صحت ، پولیس اور دیگر شعبوں میں حکومت کے اصلاحاتی و ترقیاتی اقدامات بہت واضح ہیں اور کو ئی باشعور شخص ان سے انکار نہیں کر سکتا انہوں نے کہاکہ گوناگوں چیلنجز کے باوجود موجودہ حکومت نے عوام کو خدمات کی بہترین فراہمی کیلئے تاریخی اقدامات کئے جن کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں پرویز خٹک نے یقین دلایا کہ آئندہ دو سالوں میں خیبر پختونخوا ایک ترقیافتہ اور پاکستان کا ماڈل صوبہ بنانے کے عوام سے کئے گئے وعدے کو عملی جامہ پہنا کر دکھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…