اسلام آباد (این این آئی)نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے مین لنک، ٹھلیاں لنک اور اطراف کے روڈ نیٹ ورک کے جاری منصوبہ کیلئے 3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اعداد وشمار کے مطابق یہ منصوبہ این ایچ اے کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ سرکاری شعبہ کی ترقی کے پروگرام میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت این ایچ اے کے ماتحت بسیمہ سے خضدار 110 کلومیٹر قومی شاہراہ این 30 کی تعمیر کے نئے شروع کئے جانے والے ایک منصوبہ کیلئے ایک ارب 30 کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔ اس منصوبہ کی منظوری 26 مئی 2011ء کو دی جا چکی ہے۔