جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

حکمرانوں نے بجٹ میں غر یب کی زندگی کے سواہر چیز مہنگی کر دی ‘چوہدری محمدسرور

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بجٹ میں غر یب کی زندگی کے سواہر چیز مہنگی کر دی ‘(ن) لیگی حکو مت نے عوام پر’’ٹیکس کی تلوار ‘‘چلا دی ہے ‘(ن) لیگ کے دور حکومت میں ترقی حکومتی ایوانوں میں ہوئی ہے عام آدمی کے پاس اب خودکشی کے سواکوئی آپشن نہیں بچے گا ‘تحر یک انصاف عوام دشمن حکومتی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر شدید احتجاج کر یں گی ۔ جمعہ کے روزاپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نشانہ صرف ملک کے غر یب عوام ہے اور موجودہ حکمرانوں نے بجٹ میں نئے ٹیکسوں کی بارش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ملک میں غر یب کی زندگی کے سواہر چیز مہنگی ہے ۔ انہوں نے کہ حکمرانوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک سے غر بت ‘مہنگائی اور بے روزگاری نہیں غریب مکاؤ پروگرام ہی جا ری رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی نجائے غر یبوں کا خون نچوڑ دیا ہے اور مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر جتنے غر یبوں نے (ن) لیگ کے دور حکو مت میں خود کشیاں کی ہیں ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی اور (ن) لیگ کا ہر بجٹ پہلے بجٹ سے زیاد ہ عوام دشمن ہے اور حکمرانوں نے عوام دشمنی کے تمام ریکارڈ ز کو توڑ دیا ہے اور قوم ایسے نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…