اسلام آباد (آن لائن)وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ دہشتگردپورے ملک میں چھپے ہوئے ہیں جووقفے وقفے سے اپنی کارروائیاں کرتے ہیں،پنجاب میں 250کے قریب دہشتگردوں کوپکڑاگیا۔نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردپورے ملک میں چھپے ہوئے ہیں ،صرف پنجاب میں نہیں ہیں یہ دہشتگردوقفے وقفے سے اپنی کارروائیاں کرتے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف پنجاب میں کئی آپریشن ہوئے اوردہشتگردی میں ملوث250کے قریب افرادکوپکڑاگیاہے ۔ان میں بھتہ خوراورڈاکوبھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ پانچ ماہ میں چھ سوسے زائدانٹیلی جنس آپریشن کئے ہیں۔