لندن(این این آئی) وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا آپریشن کوئی معمولی آپریشن نہ تھا ٗنوارشریف جلد پاکستان آناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کاچھ گھنٹے تک آپریشن ہوا ٗچار بلاکیج تھے جو کھول دیئے گئے ٗسب لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے وہ صحتیاب ہوئے۔ سب سے اپیل ہے کہ اپنی دعائیں جاری رکھیں ٗان کی صحت اچھی ہے لین ابھی زیادہ بات نہیں کر رہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف جلد پاکستان آنا چاہتے ہیں ٗدو بار کمرے میں چہل قدمی کی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے علاوہ دوسری جماعتوں کے رہنماوں نے بھی رابطہ کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔