دبئی (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی دبئی میں 7 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں سندھ کے انتظامی اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان طویل ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔ملاقات تقریباً 7 گھنٹے جاری رہی ،جس میں سندھ کے انتظامی اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں بلدیاتی نظام کو آپریشنل بنانے پر بھی غور کیا گیا۔