اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین خان نے کہاہے کہ آئندہ ہفتے این اے 110کی فیصلہ کن سماعت ہوگی ٗ امید ہے (ن)لیگ کے چار حلقوں میں آخری وکٹ بھی جلد گر جائیگی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ اگلے ہفتے این اے 110کی فیصلہ کن سماعت ہو گی اور امید ہے کہ ن لیگ کے چار حلقوں میں آخری وکٹ بھی جلد گر جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقدمہ مضبوط ہے ، حلقے میں 30ہزار وٹ غائب ہوئے ۔ این اے 110سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ این اے 110میں ہمارا میدوار 20ہزار ووٹوں سے ہارا ٗ 30ہزار ووٹ تھیلوں سے غائب ہیں ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر نوٹس لیا گیا تو نادرا نے سی ون رپورٹ جمع کرادی ۔