کراچی (آن لائن)کراچی میں جمعرات کے روز ہونے والے ضمنی الیکشن میں دونوں نشستوں پر غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کامیاب ہوگئے ، تاہم ووٹنگ کا تناسب 10 فیصد بھی کم رہا، تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعرات کے روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے دونوں امیدواروں نے کامیاب ہوگئے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ایس 106 کے ضمنی انتخابات ایم کیو ایم کے محفوظ یار خان 18,147 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کی نصرت انوار1120ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے صمد بلوچ نے 764 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ایس 117 میں بھی ایم کیو ایم کا امیدوار کامیاب ہوا۔ قمر عباس 11375 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور پیپلز پارٹی کے جاوید مقبول بٹ 1113 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمر رفافت نے 715 ووٹ حاصل کیے ، ضمنی انتخابات میں ووٹوں کا تناسب 10 فیصد سے بھی کم رہا ، پولنگ کے دوران کئی پولنگ اسٹیشنوں پر سناٹا چھایا جبکہ پولنگ کے دوران کسی بھی کسی کے ناخوشگوار واقعہ اطلاع نہیں ملی پولنگ کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری تعداد پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود رہی۔