اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں جرمنی کے سفارتخانے کے پریس اینڈکلچر سیکشن کے سربراہ ڈاکٹر ڈان ٹیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان،بھارت مسئلہ کشمیرپریورپی ماڈل اپنائیں،یورپی ممالک نے مذاکرات سے مسائل حل کئے،ڈرون حملوں پرعالمی قوانین پرعمل ضروری ہے،پاکستان اور جرمنی کی دوطرفہ تجارت کا حجم پاکستان کی بھارت کیساتھ تجارت کے حجم کے تقریباً برابر ہے باوجود اسکے کہ جرمنی پاکستان سے کافی دور واقع ہے جبکہ بھارت اور پاکستان ہمسایے ہیں۔جرمن سفارتکار نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے دورے کے دوران میٹ دی پریس میں اظہار خیال کررہے تھے۔ڈرون حملوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انکا ملک عالمی قوانین کابڑاحامی ہے اور وہ عالمی قوانین کی عملداری اور دیرپا امن پر یقین رکھتا ہے۔مسئلہ کشمیر پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈن کاکہنا تھاکہ یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہت عرصے سے ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں یورپی ممالک میں اسی طرح کے کئی مسائل موجود تھے تاہم ان ممالک نے مسائل کومذاکرات سے حل کیا۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ پاکستان اور بھارت بھی اسی ماڈل کو اپنائیں گے۔جدید دنیامیں میڈیا کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزاد میڈیا جمہوریت کا ایک اہم ستون ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ بہت سے لوگ پاکستان نہیں آسکتے تاہم وہ میڈیاکے ذریعے پاکستان کے بارے میں اپنا تاثر بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر ٹیڈن نے کہاکہ ڈوئچے ولی کے ذریعے جرمنی میں پاکستان اور دیگر ممالک کے صحافیوں کی گلوبل میڈیا ٹریننگ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جرمنی کے دفترکی تمام پانچوں بنیادیں فعال ہیں اور یہ جمہوریت،پارلیمنٹ،میڈیا اور دیگر پاکستانی اداروں کے استحکام کیلئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں گوئٹھے انسٹیٹیوٹ، لاہور میں فرانسیسی سفارخانے کے اشتراک سے اوراسلام آباد میں سفارتخانے نے مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقادکیاہے۔انہوں نے بتایاکہ جرمن زبان اور ثقافت بھی انڈو یورپین زبانوں اور ثقافتوں جتنے پرانے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جرمن لوگ فٹبال کھیلنا پسندکرتے ہیں،یہی انکا قومی کھیل ہے اوروہ کرکٹ سے واقف نہیں تھے تاہم پاکستانیوں نے جرمنی میں کرکٹ متعارف کرائی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































