جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

حساس اداروں کی اہم کامیابی ، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

datetime 2  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(آئی این پی )کوہاٹ میں تخریب کاری کا خطرناک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں سمیت 17مطلوب افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کاروائی میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ جمعرات کو پولیس ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے کوہاٹ کے علاقہ پہلوان بانڈہ میں کاروائی کرتے ہوئے دو مبینہ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے جنکے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اوربم بنانے کے آلات برآمد کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے ملنے والا دھماکہ خیز مواد بم ڈسپوذل سکواڈ کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دریں اثناء کوہاٹ پولیس نے شہر اور مضافات کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں مطلوب پندرہ اشتہاری مجرمان انعام،اسد حکیم،واجد شاہ،مجاہد حسین،محمد جاوید،وسیم خان،شاہ فیصل،سمیع اللہ،محمد عابد،صلاح الدین،سیفور گل،محمد ابرار،عاشق اللہ،نیاز بت خان اور سکندر خان کو گرفتار کرلیا ہے۔کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے مختلف قسم کا ناجائز اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے جسمیں ایس ایم جی رائفلیں،بندوقیں،پستول اور مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…