لاہور(این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مری میں 19 سالہ لڑکی کو زندہ جلانے کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو ہر قیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور حوا کی بیٹی پر ظلم کرنے والے سفاک دردندوں کو حساب دینا ہوگا۔ مظلوم خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے۔ یہ دلخراش واقعہ درندگی اور حیوانیت کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ ظالم قانون کے مطابق اپنے عبرتناک انجام سے نہیں بچ پائیں گے۔ وزیراعلیٰ لندن سے اس کیس پر پیش رفت کے حوالے سے پولیس حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ دریں اثنا مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے 6 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔