جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی واپسی بارے اہم خبر آگئی

datetime 2  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی رمضان کے اختتام سے قبل وطن واپسی کا امکان ہے ٗڈاکٹر زوزیر اعظم کو پانچ سے چھ روز میں گھر جانے کی اجازت دینگے ۔ایک انٹرویومیں مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کی طبیعت بہت بہتر ہیں ٗوہ اٹھ کر بیٹھے تھے۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹرز انھیں 5 سے 6 روز میں گھر جانے کی اجازت دے دیں گے جس کے بعد نواز شریف کو ایک ہفتے میں گھر منتقل کردیا جائیگا۔مریم نواز شریف نے بتایا کہ آپریشن سے قبل وزیراعظم کے دل کی 3 شریانیں بند تھیں اس کے باوجود وہ ملک میں جلسوں سے خطاب کررہے تھے تاہم ان کی آواز اس دوران بیٹھ جایا کرتی تھی۔ایک اور سوال کے جواب انھوں نے مخالفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے لندن میں ہونے والے ٹیسٹ سے قبل ان کے خاندان کو ان کی صحت کی اس قدر بگڑتی ہوئی صورت حال کے حوالے سے کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔ڈاکٹروں کی جانب سے انھیں جلد کمرے میں چہل قدمی کی اجازت دیئے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…