اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالتیں قانون کو مانتی ہیں فیصلے آتے جاتے رہتے ہیں، کسی سیاسی یا غیر سیاسی تقرری کا بوجھ عدالت نہیں اٹھاے گی ، ڈرون حملوں میں مجموعی نقصان قبول ہو یا نہ ہو عدالتی فیصلوں میں قبول نہیں۔ یہ ریمارکس جمعرات کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے وفاقی حکومت کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران دیئے جبکہ عدالت عظمیٰ نے وفاقی حکومت کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے دائر تمام درخواستیں واپس ملازمین کے متعلقہ محکموں کو بھجواتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ مجاز اتھارٹی خود کرے اگر مجموعی فیصلہ دیا تو مشکلات آئیں گی ،جبکہ متعلقہ اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف اعتراض پر اپیل دائر کی جاسکتی۔ کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی مقدمہ کی کارروائی شروع ہوئی تو عدالت نے فریقین کی مرضی سے وفاقی حکومت کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی سے متعلق دائر درخواستیں متعلقہ محکموں کو بھجواتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تما ادارے چھ ماہ میں ملازمین کو مستقل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں۔