اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف 5جون کو کوہاٹ میں میدان سجائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 5جون کو کوہاٹ میں عوامی میدان سجائے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوہاٹ جلسہ کے حوالے سے بنی گالہ میں ایک اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں جلسہ سے متعلق امور خصوصا خواتین کی سکیورٹی کے حوالے سے امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔