جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مصری طیارے کی گمشدگی، اہم سراغ مل گیا

datetime 2  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)بحر متوسط میں مصر کے تباہ شدہ طیارے کی تلاش میں شریک فرانسیسی بحریہ کے جہاز کو ایسے سگنلز ملے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مصر للطیران کی پرواز ایم ایس 804 کے بلیک باکسز کے ہو سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کی تحقیقاتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ بحر متوسط میں بلیک باکسز کی تلاش کا کام تیز کردیا گیا ہے اور اس کام میں معاونت کےلئے ایک ہفتے کے اندر ایک اور بحری جہاز کی آمد متوقع ہے۔جان لیتھ برج نامی یہ بحری جہاز موریشیس سے تعلق رکھنے والی کمپنی گہرے پانیوں میں تلاش کا ملکیتی ہے۔کمیٹی کے بیان کے مطابق فرانسیسی بحریہ کے جہاز لاپلیس پر نصب آلات نے سمندر کی تہ سے سگنلز کا سراغ لگایا ہے اور یہ ممکنہ طور پر ایک ڈیٹا باکس کے ہوسکتے ہیں۔مصری اور فرانس کی ٹیمیں بحر متوسطہ کے گہرے پانیوں میں تباہ شدہ مسافر طیارے کے ڈیٹا ریکارڈرز (بلیک باکسز) کی تلاش کررہی ہیں۔واضح رہے کہ حادثات کا شکار ہونے والے طیاروں کے بلیک باکسز تیس روز تک سنگنلز جاری کرتے رہتے ہیں اور سرچ ٹیمیں گہرے پانیوں میں انھیں تلاش کرسکتی ہیں۔مصری طیارے کے بلیک باکسز کے بارے میں یقین کیا جاتا ہے کہ وہ تین ہزار میٹر کی گہرائی میں سمندر کی تہ میں پڑے ہیں۔مصر للطیران کا یہ مسافر طیارہ 19 مئی کو علی الصباح پیرس سے قاہرہ آتے ہوئے بحر متوسط میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔اس میں سوار تمام 56 مسافر اور عملے کے 10 ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔تباہ شدہ مسافر طیارے کے بلیک باکسز کی تلاش میں ایک آبدوز بھی شریک ہے اور یہ سمندر میں تین ہزار میٹر گہرائی تک جا سکتی ہے۔طیارے کے دونوں بلیک باکس ریکارڈرز کے ملنے کی صورت ہی میں حادثے کی اصل وجوہ کا پتا چل سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…