ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

جڑواں شہر شدید طوفان کی زد میں، محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشنگوئی کر دی

datetime 2  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ٗ راولپنڈی ٗ خیبرپختون خوا اور پنجاب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 30ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد سمیت ملکی بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور مٹی کے طوفان کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شدید طوفان اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 30ہوگئی ٗ اسلام آباد میں مختلف حادثات میں69 زخمی ٗ ضلع راولپنڈی میں 122 افراد زخمی ہوئے ٗ اسلام آباد اور گردونواح کے کئی علاقوں میں جمعرات کو بھی بجلی بحال نہ کی جاسکی۔ٹرانسفارمر گرنے اور تار ٹوٹنے کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں بجلی جمعرات کو بھی غائب رہی جس سے شہری پریشان دکھائی دیئے اور بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی قلت پیدا ہوگئی ترجمان آئیسکو کے مطابق آندھی اور طوفان کی وجہ سے آئیسکو کا آپریشن متاثر ہوا ٗآئیسکو کی ٹیمیں دوسرے روز بھی بحالی کے کاموں میں مصروف رہیں خیبرپختون خوا کے کئی اضلاع اورفاٹا سمیت پنچاب میں تیز آندھی کیساتھ اورموسلادھار بارش ہوئی ۔ مکانات کی چھتیں اوردیواریں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق اور متعدد ازخمی ہوگئے۔خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیزآندھی اور بارش نے تباہی مچادی ٗپشاورشہراور گردنواح میں پچپن کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی طوفانی ہواؤں اورنارش سے بعض سڑکوں پرپانی کھڑاہوگیانواحی علاقے مو سیٰ زئی میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور اس کا6 ماہ کابیٹاجاں بحق اور2افراد زخمی ہوئے۔کوہاٹ روڈ پردیوارگرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔نوشہرہ میں کئی درخت،سائن بورڈگرگئے اوربجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں،جس سے بجلی معطل ہوگئی ٗ مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور13افرادزخمی ہوگئے۔خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے شاکس میں چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اورتین بچے زخمی ہوئے ٗ چارسدہ میں ایک بچہ جاں بحق ہوا۔ سوات،کوہاٹ،بٹ خیلہ، شانگلہ اور تربیلا غازی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ادھر پنجاب کے مختلف شہروں میں گجرات،سیالکوٹ اور میں بھی تیز آندھی اوربارش ہوئی،گوجرانوالا میں تیز ہوائیں چلنے پر74فیڈرز ٹرپ کرگئے اوربجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ادھر محکمہ موسمیا ت نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد سمیت ملکی بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور مٹی کے طوفان کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان اور بنوں ڈویژن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بالائی پنجاب، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد ڈویژن میں بھی بارش اور مٹی کے طوفان کی پیشگوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…