اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے بڑا مطالبہ کر دیا،تجزیہ نگار نے کہا کہ عمران خان 100 دنوں میں سے صرف 5 دن قومی اسمبلی میں گئے ‘ عمران خان نے 100 دنوں کی تنخواہ لی جو کہ بے ایمانی ہے‘ رؤف کلاسرا نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو ڈیلی ویجز پر رکھنا چاہئے، رؤف کلاسرا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 95 فیصد تنخواہ واپس کریں، کیا عمران خان اپنے باورچی کو 100 دن میں سے 5دن کام کرنے پر تنخواہ 100 دن کی نہیں دے سکتے اسلئے جو اصول انہوں نے اپنے گھر میں رکھا ہوا ہے وہی یہاں لاگو کریں ۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان 95 فیصد تنخواہ واپس جمع کروائیں کیونکہ اس پر ان کا کوئی حق نہیں بنتا ، یہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ہے۔