اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) جمعہ کو مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ،سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ،ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مختلف مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ دادو 47،شہید بینظیر آباد، نوکنڈی،نور پورتھل 45، بھکر، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پشاور(ائیرپورٹ 26،سٹی 16) پارہ چنار 15،دیر، میرکھانی11، چراٹ09،کوہاٹ07،مالم جبہ،دروش03،کاکول، پٹن02، لوئیر دیر01۔ چکوال 14،منڈی بہاوٰالدین 08،مری06، اسلام آباد(زیروپوا ئنٹ)05،جہلم03، سیالکوٹ(ائیرپورٹ)، راولپنڈی، میانوالی02،گجرات،منگلا01۔ گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ08، مظفرا?باد02اور کوٹلی میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔