اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں کامیاب آپریشن ہوا ہے اور ان کی رمضان کے اختتام سے قبل وطن واپسی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہاکہ وزیراعظم بہت بہتر ہے ٗ آج وہ اٹھ کر بیٹھے تھے۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے بتایا کہ ڈاکٹرز انھیں 5 سے 6 روز میں گھر جانے کی اجازت دے دیں گے جس کے بعد نواز شریف کو ایک ہفتے میں گھر منتقل کردیا جائیگا۔مریم نواز شریف نے بتایا کہ آپریشن سے قبل وزیراعظم کے دل کی 3 شریانیں بند تھیں۔انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود وہ ملک میں جلسوں سے خطاب کررہے تھے تاہم ان کی ا?واز اس دوران بیٹھ جایا کرتی تھی۔