لندن (این این آئی) وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد طبیعت میں بہتری آئی ہے۔ وزیراعظم کے فیملی ذرائع نے بتایا کہ سرجری کے بعد وزیراعظم نے رات آئی سی یو میں گزاری جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے ٗوہ صبح جاگے تاہم داؤں کی وجہ سے غنودگی کی کیفیت میں تھے ٗ انہوں نے درد کی شکایت بھی کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم صبح جاگے تو انہوں نے کچھ کھایا نہیں اور صرف نرم غذا لی۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز جلد وزیراعظم کے سینے سے ڈرین ٹیوب نکال دیں گے جس کے باعث درد کی شدت بھی کم ہو جائے گی ان کو مختصر وقت کیلئے بٹھایا بھی جائیگا۔