اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت کے 3 قیدیوں کی سزا پر عملدرآمد روک دیا نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تین الگ الگ مقدمات کی سماعت کی اور فوجی عدالتوں سے سزائے موت کے تین مزید قیدیوں کی سزا پر عملدرآمد روک دیا۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت کے تینوں قیدیوں کے مقدمات یکجا کر کے جون کے تیسرے ہفتے میں لگانے کا حکم دیدیا ہے۔