جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

یوسف رضا گیلانی کے کے ساتھ کون کون ملک سے روانہ ہوگیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) دہشت گردوں کی قید سے علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی کی منت اتارنے کی خاطر گیلانی خاندان کے 18افراد عمرہ ادائیگی کے لیے لاہور سے جدہ روانہ ہو گئے۔سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خاندان کے اٹھارہ افراد عمرہ ادائیگی کے لیے ایمریٹس کی پرواز625 کے ذریعے لاہور سے براستہ دبئی جدہ کے لیے روانہ ہوئے ۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید علی حیدر گیلانی کی طالبان کی قید سے بازیابی کے بعد تمام اہلخانہ علی حیدر گیلانی کی رہائی کی منت اتارنے کے لیے حرم پاک روانہ ہوئے ہیں جو مکہ مکرمہ میں بیت اللہ سمیت مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نوافل ادا کریں گے۔گیلانی خاندان کی لاہور سے روانگی سے قبل سید علی حیدر گیلانی اور دیگر اہلخانہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے جن میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ فوزیہ گیلانی سمیت بیٹی فضہ گیلانی ، بیٹا عبدالقادر گیلانی، بیٹا علی موسی گیلانی، علی قاسم گیلانی، علی حیدر گیلانی اور پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…