جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم حسین کیلئے بہت بُری خبر،حالت خراب،ترجمان نے اپیل کردی

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ڈاکٹر عاصم حسین کے ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت کے واحد سیاسی قیدی ڈاکٹر عاصم حسین اپنی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین کے کینسر کے مرض میں اضافے اور بیماری میں شدت آجانے کی خبر سن کر تقریباً بے ہوش ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر زرین حسین گذشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج لندن کے ہسپتال میں جاری ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت بگڑنے کے بعد ڈاکٹرز اور اسپیشلسٹ نے ہنگامی بنیادوں پر ان کا معائنہ کیا کرنے کے بعد کہا کہ اپنی اہلیہ کی شدید علالت کا سن کر ڈاکٹر عاصم حسین شدید اعصابی تناؤ اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر زرین کی طبیعت ابتر ہوتی جارہی ہے اور ان کے خاندان کے افراد نے بہی خواہوں، دوستوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ ڈاکٹر زرین حسین کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور اس آزمائش کی گھڑی میں انہیں اپنے شوہر کی قربت کی ضرورت ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خاندان کے افراد نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم کی سرجری کے وقت ان کے تمام اہل خانہ اور دوست احباب ان کے ہمراہ ہیں تاہم موجودہ جمہوری حکومت کے واحد سیاسی قیدی اپنی اہلیہ جن کو اپنے شوہر کی اشد ضرورت ہے کی دیکھ بھال سے محروم ہیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین عدالتی احکامات کے تحت جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں وہ بے خوابی اور اختلاج کا شکار ہیں۔ ڈاکٹروں کے ایک پینل نے پہلے ہی ان کی طبی حالت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے کمر کے مہروں میں شدید درد ہے جس کی ان کا فوری طور پر ایم آر آئی کرایا جائے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے چاہنے والوں، دوست احباب اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر زرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…