اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

 لاہورمیں ہنگامہ،سول سیکرٹریٹ لرزاُٹھا

datetime 1  جون‬‮  2016 |
لاہور ( این این آئی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی سنٹرل کمیٹی کی اپیل پر کلرکوں اورملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا ، شنوائی نہ ہونے پر لاہور میں سول سیکرٹریٹ کا مین گیٹ توڑنے کی کوشش کی ، پولیس سے ہاتھا پائی بھی ہوئی ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کی سربراہی میں مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ، کل ( جمعہ ) کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی سنٹرل کمیٹی کی اپیل پر کلرکوں اورملازمین نے اپنے مطالبات کے حق ناصرباغ میں اکٹھے ہوئے اور احتجاج کرتے ہوئے پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سامنے آ گئے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، عدالتوں میں حاضری پر آنے والی سائلین اور دکلاء کو بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے شنوائی نہ ہونے پر سول سیکرٹریٹ کا مین گیٹ توڑنے کی کوشش کی جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ ملازمین اور پولیس کے درمیان زبردست ہاتھا پائی ہوئی ۔مظاہرین سے ایپکا رہنماؤں ایپکا پنجاب کے صدر محمد سلطان مجددی،سید طاہر شاہ، مرکزی چیئرمین چوہدری محمد افضل، صدرلاہورصفدر حسین، جنرل سیکرٹری لاہورمختار احمدگجر، محمد ندیم چغتائی، نذرمحی الدین ڈار، صدرایپکا یونین کونسل رانا محبوب، عزیز اللہ،جنرل سیکرٹری ، جنرل سیکرٹری ایپکا پنجاب ہائی وے سہیل محمود درانی ، آصف جاؤید بٹ، ایپکا پنجاب یونیورسٹی محمد یوسف اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملازمین کو ذاتی غلام سمجھتی ہے جب ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ کی بات کی جائے تو 7یا 10فیصداور جب وزیروں مشیروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ ہو تو 110فیصد ۔حکومت ملازم کش پالیسیاں فوری بند کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پرتمام ایڈہاک ریلیف الاؤنسزکوموجودہ تنخواہوں میں ضم کرکے نئے پے سکیل 2016بنائے پھر ان پر مزید 30فیصدتنخواہوں میں اضافہ کیا۔ پورے ملک میں یکساں ہاؤس رینٹ، کنوئنس اور میڈیکل الاؤنس کیا جائے۔ تنخواہ سے انکم ٹیکس کی کٹوتی بند کی جائے۔ملک بھر کے لاکھوں ملازمین نے پنجاب کے تمام اضلاع میں مکمل ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی کریں گے اوراپنے ضلعی ہیڈ کواٹرز پرڈی سی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے۔ پنجاب کی طرح سریاب روڈکوئٹہ میں بھی کلرکوں کامظاہرہ ہوا جس کی قیادت صوبائی صدربلوچستان گل محمد بازئی نے کی اور کراچی کے کلرکوں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جس کی قیادت صوبائی صدر سندھ ناصر حسین بھٹی اور میاں جاؤیدکمبوہ صوبائی جنرل سیکرٹری نے کی۔بعدازاں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، ڈیپی سیکرٹری فنانس، ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئراور پولیس افسران کی موجودگی میں ایپکا رہنماؤں کو مذاکرات کے لئے طلب کیا ۔ ایپکا وفد میں محمد سلطان مجددی، چوہدری محمد افضل، سید طاہر شاہ، صفدر حسین،چوہدری مختار گجر،راجہ عظمت اللہ، رانا محبوب شامل تھے ۔ایپکا رہنماؤں نے کہا کہ اب مزید حکومتی ٹال مٹول کی پالیسی نہیں چلے گی۔حکومتی ٹیم نے ایپکا کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ہم تمام کلریکل ،ٹیکنیکل اورنان ٹیکنیکل کیڈرز کی اپ گریڈیشن کر رہے ہیں جبکہ باضا بطہ مذاکرات 3جون کوہوں گے۔ایپکا رہنماؤں نے اس یقین دہانی پر سول سیکرٹریٹ کا گھیراؤ ختم کر دیااور انہوں نے کہا جب تک ہمارے مطالبات من وعن منظور نہیں کئے جاتے ہمارا احتجاج جاری رہے گاجس اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…