اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی پریس کانفرنس‘ بجٹ کیلئے منعقد ہونے والے اقتصادی کونسل کے اجلاس کو ماننے سے انکار کر دیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئینی طور پر قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نہیں ہو‘ اسلئے میری نظر میں بجٹ پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی‘قائم علی شاہ نے کہا کہ ہمیں اقتصادی کونسل اجلاس پر تحفظات ہیں، میں نے وزیر اعظم سے کہا تھا ہمارا حصہ تو دیا جائے‘ وزیر اعظم نے جواب نہیں دیا اور اٹھ کر چلے گئے، احسن اقبال سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا ایک ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کریں پھر ملتے ہیں جبکہ وزیر خزانہ سندھ کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس کا علم ٹی وی کے ذریعے ہوا ‘ ہمیں اجلاس سے آگاہ نہیں کیا گیا۔