پشاور( آن لائن)رمضان المبارک میں امن وامان کی صورتحال کے باعث صوبے کے سترہ اضلاع کے ساڑھے چار سو سے زائدعبادت گاہوں کو حساس اور حساس ترین قراردیدیا ہے تراویح کے اوقات کار میں پولیس اور ایف سی کے دستے تعینات کردیئے جائینگے ۔ صوبائی دارلحکومت پشاو ر کے 95حساس اور حساس ترین عبادت گاہوں پر فل پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائینگے ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر رمضان المبارک میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کے لئے وفاق سے رابطہ کر لیا ہے ۔جبکہ پولیس اہلکارں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی سفارشات بھی کی گئی ہے ۔ رمضان المبارک میں حساس اور حساس ترین اضلاع میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیکورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے ۔سیکورٹی پلان کے تحت حساس اور حساس ترین اضلاع کے ساڑھے چار سو مذہبی مقامات پر تراویح کے اوقات کار میں پولیس اور ایف سی کے دستے تعینات کردیئے جائینگے رمضان المبارک کی آمدکے باعث خیبر پختونخوا حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ایف سی کے دستوں کو بھی مذہبی مقامات کے باہر تعینات کریگی ۔جس کے لئے وفاق سے رابطہ کر لیا ہے تاکہ ایف سی کے دستوں کی واپسی کی جا سکے رمضان المبارک کے دوران ساڑھے چار سو سے زائد مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی جائیگی ۔