کراچی(آن لائن)ایف پی سی سی آئی کے یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان سے قبل مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا ہے۔ بہت سی ایسی اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں جن کا کاروباری لاگت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ حکومت مہنگائی کی لہر پر قابو پانے کیلئے معنیٰ خیزاقدامات کرے۔یو بی جی کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ رمضان المبارک سے قبل ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیاہے جبکہ انتظامیہ اور حکومت اس معاملے میں بے بس نظر آتے ہیں ۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نام نہاد اضافہ کردیا گیاہے جسکی وجہ بجٹ نہیں بلکہ ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے مصنوعی قلت ہے جس کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں پچاس سے ایک سو پچاس فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے جو عوام کا استحصال ہے۔ عوام کو مہنگائی کے سیلاب میں ڈبونے والے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ عوام کسی پر منافع خور مافیا کے طرف داری کا اکزام عائد نہ کر یں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہواہے جس کے بعد وگرا نے پٹرولیم مصنوعات می قیمت میں 11.8 فیصد اضافہ کی جو سفارش کی جس سے مہنگائی کا سیلاب آجانا تھا مگر وزیر تجارت اسحاق ڈار نے مقامی آبادی کو اسکے اثر سے بچا کر رکھنے کیلئے اوگرا کی سمری مسترد کر دی جو ایک لائق تحسین اقدام ہے۔
وزیر خزانہ کا بڑا اعلان، عوام کا دل جیت لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
حکومت نے پرسنل بیگیج گاڑی امپورٹ اسکیم ختم کر دی















































