اسلام آباد(آن لائن) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے صدارتی خطاب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت کا خطاب انتہائی مایوس کن تھا سن کر مایوسی ہوئی ، صدر نے اجلاس میں گھسی پٹی باتیں کیں اور ڈرون حملے ، پانامہ لیکس جیسے اہم معاملات کے بارے میں ذکر ہی نہیں کیا ، پہلا صدارتی خطاب دیکھا جس میں حکومتی ارکان بھی کم تھے ملکی مسائل جوں کے توں ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ صرف ایوان صدر میں ختم ہوئی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی طرف سے مشترکہ اجلاس میں کئے گئے خطاب کو مایوس کن قرار دیتا ہوں صدر نے گھسی پٹی باتیں کیں صدر نے ڈرون حملے ، پانامہ لیکس اور کرپشن سمیت دوسرے اہم معاملات کے بارے میں کچھ بھی ذکر نہیں کیا انہیں ملکی خود مختاری کے حوالے سے بات کرنا چاہیے تھی انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے دوران اراکین کی اتنی کم حاضری دیکھی دصر نے جن مضمون کا ذکر تقریر میں کیا خود ہی ان کی تردید بھی کردی ملکی مسائل دھرے کے دھرے ہیں حکومت نے کبھی ان کے حل بارے میں سنجیدگی سے کام نہیں کیا صدر نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے بارے بات کی لوڈ شیڈنگ ہمارے دور حکومت سے بھی زیادہ ہورہی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ صرف ایوان صدر میں ختم ہوئی ہے اور کہیں بھی نہیں ہوئی۔