اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے بڑا بریک تھرو کر دیا،نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کی حکمراں جماعت سے پیپلز پارٹی کے تین مستعفی وزراء پاکستان تحریک انصاف میں شامل‘ مستعفی ہونے والے تینوں وزراء عمران سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کے مزید چند وزراء جلد پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔پیپلزپارٹی کو خیرباد کہنے والوں میں عبدالماجد خان وزیربرائے بحالیات ‘ محمد حسین وزیر برائے منگلا ڈیم ‘سابق وزیر برائے برقیات چوہدری ارشدشامل ہیں۔