اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ میں حلقہ این اے 110سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اور وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کی نااہلی کے حوالے سے دائر اپیل کی سماعت آج کو ہوگی ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا ، خواجہ آصف کی 2013کے عام انتخابات میں کامیابی کو تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے چیلنج کیا تھا اور تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ نے حلقہ میں ووٹوں کی تصدیق کے لیے نادرا سے انگوٹھوں کی تصدیق کرائی،جبکہ گزشتہ سماعت پر نادارا نے حلقہ این اے110میں ووٹوں کی تصدیق کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کر دی تھی ، واضح رہے کہ یہ حلقہ بھی انہیں چار حلقوں میں شامل ہے جن میں تحریک انصاف نے عام انتخابات کے بعد دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا ۔