اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کا ماحول گرم رہا‘اگرچہ ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد صدر ممنون حسین کے خطاب کو غور سے سنتی رہی لیکن اپوزیشن کے بعض اراکین کی جانب سے ایوان میں شدید نعرے بازی کی گئی، اپوزیشن ارکان صدارتی خطاب میں پانامہ لیکس کے حوالے سے بات نہ کرنے پر نعرے بازی کرتے رہے اور جملے کستے رہے، صدارتی خطاب میں ڈرون حملوں پر بات نہ کرنے کی وجہ سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پیشانی پر سٹکر لگا کر ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔