جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مریم نوازکاعمران خان کے اقدام کاخیر مقدم

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کی صاحبزاری مریم نواز نے کہاہے کہ وزیراعظم کا آپریشن کامیاب رہا ہے ،چار بار بائی پاس ہوا،ڈاکٹروں کے مطابق وہ تین سے چارہفتوں میں واپس آجائیں گے،ملک کیلئے پہلے سے زیادہ توانائیاں خرچ کرینگے، وزیراعظم نوازشریف دو سال بعد آپریشن کراناچاہتے تھے مگرڈاکٹر کے اصرار پرآپریشن کرانے کی حامی بھرلی،قوم کی دعائیں ہم پرقرض ہے،عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کیلئے گلدستہ بھجوانے کو سراہتے ہیں۔ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کیلئے گلدستہ بھجوانے کو سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا آپریشن کامیاب رہا ہے ،چار بار بائی پاس ہوا، ڈاکٹروں کے مطابق وہ تین سے چارہفتوں میں واپس آجائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صحت کی خرابی کے باوجود عوامی اجتماعات اورجلسوں میں جاتے رہے ہیں وزیراعظم کی صحت سے متعلق اپنی والدہ سے بات کرتی رہی ہوں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی صحت کیلئے پوری قوم سیاسی جماعتو ں کے قائدین اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے دعائیں کیں جن پرہم ان کے شکرگزار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مریم نوا ز شریف نے کہاکہ جو لوگ وزیراعظم کی خرابی صحت سے امیدیں لگاکربیٹھے تھے وہ مایوس ہوں گے وزیراعظم صحت مندہوکرنئی توانائی سے سازشوں کامقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پہلے سے زیادہ صحت مند ہوکرقومی امورنمٹائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر نے وزیراعظم سے کہاکہ آپ اس وقت وزیراعظم نہیں مریض ہیں آپ کچھ دن اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں۔ ایک اور سوال پرانہوں نے کہا کہ ملک میں جتنا سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا وزیراعظم اتنازیادہ مقبول ہوتے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف دو سال بعد آپریشن کراناچاہتے تھے مگرڈاکٹر کے اصرار پرآپریشن کرانے کی حامی بھرلی۔انہوں نے کہاکہ خود میں پارٹی میں کسی پوزیشن پرنہیں دیکھتی میں صرف ایک ورکرہوں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…