بیجنگ (آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ پاکستان متعدد منصوبوں پر فرائض سر انجام دینے والے چینی شہریوں اور اداروں اور متعلقہ اداروں کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ، کراچی میں چینی باشندے پر حملہ انتہائی اہمیت کا واقعہ ہے ، واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے بہترین تحقیقات کی جائیں ۔منگل کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چیننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں پاکستان کے شہر کراچی میں ایک چینی شہری پر ہونے والے بم حملے کو انتہائی اہمیت کا حامل واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چینی سفارتخانے اور کراچی میں موجود قونصلیٹ جنرل نے واقعہ کے فوری بعد پاکستانی حکام سے درخواست کی کہ اس واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے بہترین تحقیقات کی جائیں اور متعدد منصوبوں پر کام کرنے والے اداروں چینی ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو اپنی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے بھی اطلاع جاری کی گئی ہے ۔ پاکستانی حکام واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ایک حملہ کے باعث چینی شہری معمولی زخمی ہوا جسے ہسپتال میں طبی امداد کے بعد باحفاظت اپنی رہائش گاہ منتقل کر دیا گیا۔