اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر قائم کی گئی کمیٹی پر قوم کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور اس معاملے کا جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچنا نہایت ضروری ہے ، انصاف، جمہوریت اور پارلیمنٹ کے تقدس کی خاطر ہم نے مذاکرات کا بہتر راستہ چنا ہے لیکن اب یہ حکومتی رویے پر منحصر ہے کہ وہ پانامہ لیکس کا فیصلہ پارلیمنٹ میں کرنا چاہتی ہے یا کہ سڑکوں پر۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اگر ٹی او ارز پر حکومتی رویہ یہی رہا تو پھر ٹی او ارز پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں مہینوں کا عرصہ درکار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات میں تاخیری حربے حکومت کی نادانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اور اس میں تاخیر خطرناک صورت اختیار کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ بات حکومتی ارکان پر منحصر ہے کہ وہ مذاکرات میں پیدا شدہ ڈیڈ لاک کی صورت حال کو کب اور کیسے ختم کرتی ہے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ جب کسی کے لباس پر داغ لگ جائے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس داغ کو جلد از جلد دھو ڈالے لیکن یہاں معاملہ الٹ ہے اور حکومت پانامہ لیکس کے داغ دھونے کی بجائے ان داغوں کے ساتھ ہی جینے میں خوش نظر اتی ہے۔اور حکومت کے اس رویے سے عوام میں پایا جانے والا یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر حکومتی ارکان کو جلد اپنا رویہ درست کر لینا چاہئے اور تاخیر کی بجائے تدبیر سے کام لینا چاہئے تاکہ ہم اس معاملے کو جلد از جلد عوام کی خواہش اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق منطقی انجام تک پہنچا سکیں۔۔۔۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































