جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

پاک افغان بارڈر،پاکستانی حکام کے لاؤڈسپیکر پر اعلانات،بڑا قدم اُٹھالیاگیا،افغانستان میں ہلچل

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر ایجنسی(این این آئی)پاک افغان بارڈر،پاکستانی حکام کے لاؤڈسپیکر پر اعلانات،بڑا قدم اُٹھالیاگیا،افغانستان میں ہلچل،پاک افغان بارڈر طورخم سے کوئی بھی شخص بغیر ویزہ داخل نہیں ہوسکے گا، مقامی حکام نے کل لاوڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کر کے بارڈر کے آس پاس افغان مہاجرین کو متنبہ کیا کہ آج کے بعد کوئی بھی افغان باشندہ سفر ی دستاویذات کے بغیر پاک افغان بارڈرطورخم عبور نہیں کریگا،پاکستانی حکام نے طورخم بارڈر پر سیکوریٹی بڑھا دی ہے ،خیبر پختونخواہ حکومت نے افغان مہاجرین کی مدت قیام کی توسیع کی درخواست کی مخالفت کر دی ہے ،بارڈر ذرائع۔پولیٹیکل انتظامیہ لنڈیکوتل طورخم کے ایک آفیشل کے مطابق آج خیبر رایفل نے لاوڈ سپیکر کے ذریعے اعلان کیا کہ یکم جون 2016سے قانونی سفری دستاویزات کے بغیر کسی بھی شخص کو طورخم بارڈ کے ذریعے پاکستان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ طورخم بارڈ ذرایع کے مطابق گزشتہ ماہ حکام نے افغان مہاجرین کو 31مئی کی ڈیڈ لائن تھی جس کے بعد ان کو متنبہ کیا گیا تھا کہ بغیر سفری دستاویزات کے انھیں پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستانی حکام نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد کر تے ہو ئے پاک افغان بارڈر کو سیکور کر نے کے لئے باڑ لگانے اور بغیر سفری دستاوزات کے افغان باشندوں کو پاکستان میں داخل ہو نے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھاجس کے باعث دونوں ممالک میں کئی دن کشیدگی پیداہو ئی تھی اور افغان حکومت نے باربار مدت قیام کے لئے توسیع کی درخواست دی تھی جو آج ختم ہو ئی ،مقامی حکام نے اعلی حکام کے ہدایت پر عمل درامد کر تے ہو ئے بارڈرپر لوڈ سپیکر کے زریعے اعلانات بھی کئے اور پینافلیکس بھی اویزاں کئے گئے کہ بروز منگل کے بعد سفری دستاوزات کے بغیر آنے جانے پر مکمل پابندی ہو گی جس کی سیکورٹی کے لئے اضافی فورسز کو پاک افغان بارڈر پر تعینات کیا گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر طورخم پر پاکستان اور افغانستان بارڈر حکام کے درمیان ایک فلیگ میٹنگ بھی ہوئی تھی جس میں افغان حکام نے پاکستانی حکام سے درخواست کی تھی کہ رمضان المبارک اور عید کے دوران افغانیوں کے ساتھ نرمی کی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…