تھرپارکر(این این آئی) مٹھی کے کھوکھر محلے میں نوجوان لڑکی نے کلہاڑیوں کے وار کرکے بہن کو جاں بحق اور والدین کو زخمی کردیاجنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق 19سالہ ملزمہ کوحراست میں لے لیاگیا ٗپوچھ گچھ شروع کردی گئی ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی کی چار روز قبل منگنی ہوئی تھی اور وہ اپنے رشتے سے خوش نہیں تھی جس پر غصے میں آکر اس نے اہلخانہ پر حملہ کردیا۔حکام کے مطابق ابتدائی طورپر مزید کسی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے تاہم تمام پہلوؤں کو مدنظررکھتے ہوئے تفتیش کی جائیگی ۔