لاہور (این این آئی)دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی قائدین نے کہا ہے کہ ڈرو ن حملے اور امریکی دھمکیاں قومی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کا مسئلہ ہیں، ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں، وطن عزیز پاکستان کیخلاف کھلی جارحیت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا، 5جون اتوار کو اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ تاریخی نوعیت کا ہو گا، بین الاقوامی طاقتوں نے پاکستان کیخلاف پراکسی وار کیلئے بلوچستان کو خاص طور پر نشانہ بنا رکھا ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیں، سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ کے بعد نیٹوفورسز کی سپلائی لائن بند کی گئی تھی، بلوچستان میں ڈرون حملہ کے بعد بھی ایسے ہی جرأتمندانہ اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق، پروفیسر حافظ محمد سعید، سید منور حسن، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سردار عتیق احمد خاں اور مولانا فضل الرحمن خلیل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کی طرف سے بلوچستان میں ڈرون حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔سیاسی و عسکری قیادت جرأتمندانہ پالیسیاں اختیا رکرتے ہوئے اس مسئلہ کوتمام عالمی فورمز پر اٹھائے ۔ ڈرون حملہ کے بعد وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو بلا رسمی احتجاج کرتے ہوئے چند نرم جملے بولے توامریکی صدر اوباما نے خود کہا کہ ہم یہ حملے جاری رکھیں گے۔دکھ کی بات ہے کہ اس کے بعد سے وزارت خارجہ خاموش ہے۔ اوباما کی دھمکیوں پر اسلامیان پاکستان سمیت پوری امت کو متحد کرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ امریکی دھمکیوں اور ڈرون حملوں کیخلاف تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں فعال کردار ادا کریں گی۔اس سلسلہ کا پہلا پروگرام 5جون کو اسلام آباد میں ہوگاجس میں ملک بھر کی مذہبی وسیاسی قیادت کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے جبکہ مسئلہ کی اہمیت اور سنگینی کے پیش نظر رکھتے ہوئے رمضان المبارک میں بھی اس تحریک کوپوری قوت سے جاری رکھا جائے گا۔دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی قائدین نے کہاکہ بعض غیر ملکی قوتیں قوتیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نقصانات سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔یہ مکروہ سازشیں اب بالکل بے نقاب ہو چکی ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابی عمل میں مسلمانوں کیخلاف زہر آلود بیانات اس کا واضح ثبوت ہیں۔حکومت پاکستان امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو مضبوط پیغام دے کہ وطن عزیز پاکستان کے تحفظ کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادی تخریب کاری اور دہشت گردی کے ذریعہ وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ کلبھوشن یادیو اورافغان انٹیلی جنس افسران کی گرفتاریاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔ملک سے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور دیگر ممالک کی مداخلت ختم اور انڈیا کی دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کا اتحادی نہیں ہے بلکہ اس نے ڈرون حملوں کے ذریعہ پاکستان کے خلا ف غیر اعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ حکومت پاکستان کو ان حملوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے ۔ محض زبانی احتجاج کافی نہیں ہے اس سلسلہ میں دنیا کے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے۔
ڈرون حملے، 5جون کو اسلام آباد۔۔۔۔بڑا اعلان ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































