جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جمہوریت کیلئے اب کوئی راستہ نہیں چھوڑاگیا،معروف سیاسی رہنما نے خطرناک دعویٰ کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم جمہویت کو بچانے کے لیے پاناما لیکس جیسے مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے حکمران جماعت نے ایسا کوئی راستہ نہیں چھوڑاانہوں نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے ملک میں آئینی بحران کے خدشے کو رد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئین میں اس بات کی گنجائش موجود ہے کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں بھی معاملات کو چلایا جاسکتا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کسی قسم کا آئینی بحران پیدا بھی ہوا تو اس کی ذمہ داری خود حکومتی جماعت پر ہوگی جس کے وزراء پاناما لیکس کو لے کر اختلافات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم جمہویت کو بچانے کے لیے پاناما لیکس جیسے مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے حکمران جماعت نے ایسا کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔اس سوال پر کہ وزیراعظم کے بیرونِ ملک ہونے کی وجہ سے کیا پیپلز پارٹی ٹی او آرز کی مدت میں کچھ توسیع کرے گی تو ملا بخش چانڈیو نے کہاکہ اگرچہ ہم ان کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں تاہم پاناما لیکس ایک بڑا مسئلے ہے اور ملک کے وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے اس کو جلد جلد حل کی جانب لے کر جانے کی ضرورت ہے۔پی پی رہنما نے کہاکہ بظاہر پاناما لیکس کا بحران خود حکومت کا پیدا کردہ ہے، کیونکہ اور ممالک کے رہنماؤں کے نام بھی سامنے آئے اور وہاں اس مسئلے کو ایک طریقہ کار کے ذریعے حل کی طرف لے جایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…