اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف کے دستخطوں پر مشتمل بجٹ دستاویزات لندن سے پاکستان پہنچ گئی ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ دستاویزات کی کاپی موصول کرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دستخط شدہ بجٹ دستاویزات کو لندن میں ہی سیل کر دیا گیا تھا جسے 3 جون کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ دستاویزات کو کھولا جائیگا اور بعد ازاں بجٹ کی کاپیاں ارکان قومی اسمبلی اورمیڈیا میں تقسیم کی جائیں گی واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو ا جس میں وزیر اعظم نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے شرکت کی اور بجٹ 2016-17 کی منظوری دی تھی ۔