فیصل آباد (آن لائن)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کے سلسلہ میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں بکروں کا صدقہ ،غرباء مساکین میں کھانا بھی تقسیم اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ، جبکہ وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی بھی تیمارداری کے لئے اپنی فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے آن لائن کے مطابق فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ؤں اور دیگر تاجروں تنظیموں کی جانب سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے کامیاب آپریشن ان کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کیلئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن پی پی کے زیراہتمام پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماو سابق ایم این اے بابائے سیاست چوہدری شیر علی اور امیر شہر خواجہ محمد اسلام کی زیر صدار ت چوک گھنٹہ گھر میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا یہاں بکروں کا صدقہ اور غرباء مساکین میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا ‘ اس موقع پر وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی اور تقریب میں تاجر صنعت کار پارٹی ورکرز و عہدیدار ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کثیر تعداد میں شرکت کی۔علاوہ ازیں وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی اپنے قائد وزیراعظم میاں نواز شریف کی تیمارداری کے لئے اپنی فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے لندن پہنچنے والوں میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف ‘ حمزہ شہباز ‘ چوہدری عابد شیر علی‘ بیگم کلثوم نواز ‘ محترمہ مریم نواز و دیگر شامل ہیں لندن پہنچتے ہی چوہدری عابد شیر علی نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں اپنے اور اپنے والد محترم چوہدری شیر علی کے جذبات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس وقت ساری قوم آپ کی صحت کاملہ کے لئے دعا گو ہے اس موقع پر میاں نواز شریف نے چوہدری عابد شیر علی کے جذبات کو سراہا اور ٹیلی فون پر اپنے قریبی عزیز چوہدری شیر علی کے ساتھ بھی گفتگو کی جس کے دوران چوہدری شیر علی نے وزیراعظم کو حوصلہ دیا اور کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں خدا کے فضل و کرم سے آپ کا دل کا آپریشن کامیاب ہو گا اور آپ بہت جلد صحت یاب ہو کر پاکستان پہنچ جائیں گے ۔
وفاقی وزیراچانک لندن پہنچ گئے ، وجہ بھی سامنے آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































