اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر ندیم افضل چن نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک حالت جنگ میں ہے، ہم ملک کے اندر جنگ لڑ رہے ہیں، کسی پڑوسی ملک سے ہمارے تعلقات اچھے نہیں، سب سے بڑا سوال خارجہ پالیسی کا ہے اور وزارت خارجہ بھی وزیر اعظم کے پاس ہے، اس طرح ملک نہیں چل سکتے، ایک سوال کے جواب میں ندیم افضل چن نے کہا کہ مجھے میاں نواز شریف کی حکومت 60 ختم نظر آ رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے خارجہ پالیسی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ پارلیمانی نظام میں وزیر اعظم کے بغیر ملک کسی صورت نہیں چل سکتا۔حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔